۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
شیخ احمد الزین رئیس تجمع علمای مسلمان لبنان

حوزہ/ جمعیت وفاق اسلامی بحرین نے مسلم علماء کونسل لبنان کے سربراہ شیخ احمد الزین کی وفات پر تعزیت کا اظہارکیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین سے جمعیت وفاق اسلامی بحرین نے،اتحاد بین المذاہب کے داعی اور مسلم علماء کونسل لبنان کے سربراہ شیخ احمد الزین کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔

جمعیتِ وفاق اسلامی بحرین نے اپنے ٹوئیٹر پیج پر لکھا ہے کہ جمعیت وفاق اسلامی بحرین، مسلم علماء کونسل لبنان کے سربراہ شیخ احمد الزین کی المناک رحلت کے موقع پر،ملت لبنان اور عرب و اسلامی اقوام سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے خداوند متعال کی بارگاہ میں دست بدعا ہیں کہ وہ مرحوم کی مغفرت اور ان پر اپنی رحمت نازل فرمائے اور ملت لبنان اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اس سلسلے میں،جمعیت وفاق اسلامی بحرین کے نائب سربراہ شیخ حسین الدیھی نے بھی شیخ الزین کی وفات پر ان کے اہل خانہ اور مسلم علماء کونسل لبنان کے ممبران سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ شیخ احمد الزین وحدت و تقریب مذاہب اسلامی کی راہ میں ہمیشہ پیش پیش رہنے والے  رہنما تھے، مزید کہاکہ مرحوم و مغفور دنیا کی مظلوم قوموں جیسے ملت فلسطین اور ملت بحرین کے مددگار تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .